صحت و سائنس
26 مارچ ، 2017

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹی وائٹنر بنانے والوں کیلئے انتباہ جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹی وائٹنر بنانے والوں کیلئے انتباہ جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ ٹی وائٹنر کے ڈبے پر واضح لکھا جائے کہ یہ دودھ نہیں ہے ۔ڈبے کے 15 فی صد حصے پرلازمی درج کریں کہ"یہ دودھ نہیں ہے"۔

دودھ دودھ ہوتا ہے اسی لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹی وائٹنرز کے لیئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون کے بعد بغیرلیبل کے ٹی وائٹنر بیچنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ٹی وائیٹنرتیارکرنےوالی کمپنیوں کویہ ہدایات ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے جاری کیں، انہوں نے کہا کہ ٹی وائیٹنر کو دودھ کے طور پر فروخت نہیں کیا جا سکتا،ایسا کرنا بچوں اوربڑوں کی صحت کےلیے مضر ہے۔

 

مزید خبریں :