انٹرٹینمنٹ
27 مارچ ، 2017

سجاد علی کی لندن میں 10سال بعد میوزیکل کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس

سجاد علی کی لندن میں 10سال بعد میوزیکل کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس

گلوکار سجاد علی نے لندن میں دس سال کے طویل عرصہ بعد میوزیکل کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا۔

گلوکار سجاد علی نے سینٹرل لندن کے سٹی سینٹر میں پرفارمنس دی جہاں پر گلوکار ندیم عباس لونے والا بھی موجود تھے۔

بتایا گیاہے کہ گلوکار سجاد علی کی پرفارمنس کے باعث ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور شائقین نے بہترین گلوکاری پر سجاد علی کو بھرپور داد دی۔

میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام وی بی میڈیا کے روح رواں محبوب احمد نے کیا۔

مزید خبریں :