پاکستان
27 مارچ ، 2017

مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز، افغان باشندے سمیت27 افراد گرفتار

مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز، افغان باشندے سمیت27 افراد گرفتار

لودھراں، حافظ آباد اور نوشہرو فیروز میں پولیس اور سیکورٹی فورسزکےسرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 27 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ،لوٹی گئی رقم ،موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی ۔

ڈی پی او لودھراں کےمطابق دنیاپور میں سرچ آپریشن کے دوران 17مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،اس دوران 21 گھروں کی تلاشی لی اور 5 مشکوک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئیں۔

نوشہرو فیروز پولیس نے مورو کے قریب مری موری میں پولیس مقابلہ کے دوران 3 ڈاکو ئوں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم ، گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ،تینوں ڈاکو 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

حافظ آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک افغان باشندے سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں عدالتی مفرور اور منشیات فروش بھی شامل ہیں. تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :