پاکستان
27 مارچ ، 2017

وزیراعظم کی سندھ پر خاص نظر،ایک ماہ میں تیسرا دورہ

وزیراعظم کی سندھ پر خاص نظر،ایک ماہ میں تیسرا دورہ

وزیراعظم نواز شریف نے سندھ پر خاص نظریں لگا لی ہیں،ایک ماہ کے دوران صوبے کا یہ تیسرا دورہ ہے،وہ ٹھٹھہ اور کراچی کے بعد آج حیدرآباد میں سیاسی ماحول گرمائیں گے۔

ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق وزیراعظم کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،شہر کے مختلف مقامات پر 1ہزار پولیس اہلکاراور 250 کمانڈوز کو تعینات کیا گیاہے۔

ن لیگ کے مقامی رہنمائوں نے وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،وہ کنونشن سے خطاب میں شہر کیلئے منصوبوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔

قاسم آباد کے تاجروں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے سونے کا تاج تیار کرایا ہے۔

مزید خبریں :