پاکستان
27 مارچ ، 2017

پنجاب میں ترقی بعد میں لائیےگاپہلے کراچی کا کچرا اٹھائیں،شہباز

 پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں، ڈیفنس ،کلفٹن جیسے صاف ستھرے علاقوں میں کچرے کے پہاڑبنے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقدین کو بھرپور جواب دیا اور ق لیگ کی قیادت پر بھی خوب برسے ۔

ان کا کہناتھاکہ چور چور کا نعرہ وہ لوگ لگاتے ہیں جنہوں نے قومی خزانہ لوٹااور پنجاب بینک میں 50ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسائل کاواحد حل یہ ہے کہ غریب قوم کا خزانہ لوٹنےوالوں کوگرفت میں لایاجائے،عدالت نے بھی قوم کی جیب پر ڈاکے کو بدترین بددیانتی قراردیا۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ پنجاب میں ترقی بعد میں لائیے گا پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں،جوخائن ہیں آئیں قوم اور اللہ سے معافی مانگ کر ملک کی خدمت کا عزم کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ وسائل کابہترین استعمال کرنیوالی قومیں ہی ابھر کرسامنے آتی ہیں، ریسکیو1122 کسی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےفعال ادارہ بن چکاہے،یہ کسی بھی عالمی ادارے کے مقابلے میں کم نہیں،اس نے سیلاب میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :