خصوصی رپورٹس
27 مارچ ، 2017

کراچی میں ’اسٹارٹ اپ ویک اینڈ 2017‘ کا انعقاد

کراچی میں ’اسٹارٹ اپ ویک اینڈ 2017‘ کا انعقاد

کراچی میں گزشتہ ہفتے ’دی نیسٹ /آئی او‘ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے تحت’اسٹارٹ اپ ویک اینڈ 2017‘ منعقد کیا گیا جس میں مقامی کاروباری شخصیات نے اپنے تخلیقی آئیڈیاز ، انڈسٹری لیڈرز  اور ماہرین کے سامنے پیش کئے ۔

ایونٹ 24 مارچ سے 26 مارچ تک جاری رہا جسے ’دی نیسٹ آئی /او کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔اس میں 27 ٹیموں پر مشتمل 80 افراد نے شرکت کی ۔ شرکا نے مختلف شعبوں میں آئیڈیاز پر کام کیا۔

کراچی میں گزشتہ ہفتے ’دی نیسٹ /آئی او‘پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے تحت’اسٹارٹ اپ ویک اینڈ 2017‘ منعقد کیا گیا جس میںمقامی کاروباری شخصیات نے اپنے تخلیقی آئیڈیاز ، انڈسٹری لیڈرز اور ماہرین کے سامنے پیش کئے ۔

ایونٹ 24 مارچ سے 26 مارچ تک جاری رہا۔ جسے ’دی نیسٹ آئی /او کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔ اس میں 27 ٹیموں پر مشتمل 80 افراد نے شرکت کی ۔ شرکا نے مختلف شعبوں میں آئیڈیاز پر کام کیا۔

’اسٹارٹ اپ ویک اینڈ‘ ایک عالمی ایونٹ ہے جس کا انعقاد دنیا کے 150ممالک میں کیا جاتا رہا ہے ۔ ایونٹ کے ذریعے مقامی کاروباری افراد اور صنعت سے وابستہ اہم شخصیات نے باہمی اشتراک سے پینل ججز کے سامنے مختلف آئیڈیاز پیش کئے اور  ٹیمیں تشکیل دیں۔

ٹیموں کو حتمی پریذنٹیشن کیلئے 5منٹ کا وقت دیا گیا تھا جس کے آغاز میں 3 منٹ پریزنٹیشن کے اور باقی 2 منٹ سوالات کیلئے مقررتھے۔ جیتنے والی تین ٹیموں کو ٹرافیاں جبکہ تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

اسٹارٹ اپ ویک اینڈ 2017 کا دوسرا رنراپ گروپ ’گارڈنر ‘ تھا جو ایپ کے ذریعے آن لائن گارڈننگ سروس فراہم کرتا ہے جبکہ رنر’اپ ٹریش اٹ ‘ جو لوگوں میں کچرے کے بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانے کاشعور اجاگر کرتا ہے۔

ایونٹ کی فاتح قرار پانے والی ٹیم’ مِرر میجیشین‘ نےآگ مینٹیڈری یلیٹی ‘اور پکچر آٹومیشن والے مرر کاتصور پیش کیا۔

’ چیمپیئن مینگو‘ نام سے تشکیل پانے والے گروپ نے مختلف طریقوں سے آم کی ترسیل کانیا طریقہ متعارف کرایا۔

تربیتی پروگرام کو آئی ٹی ،آئی ٹیز(پی اے ایس ایچ اے ) ،سیمسنگ اور گوگل کےساتھ ساتھ امریکی وزارت خارجہ کی بھی سر پرستی حاصل تھی۔

مزید خبریں :