پاکستان
27 مارچ ، 2017

ہماری ترمیم کے سبب نواز شریف وزیراعظم ہیں، سعیدغنی

ہماری ترمیم کے سبب نواز شریف وزیراعظم ہیں، سعیدغنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہماری ترمیم کی وجہ سے آج نواز شریف وزیراعظم ہیں، انہیں پیپلزپارٹی کا احسان مند ہونا چاہیے۔

سندھ میں وزيراعظم نواز شریف کے جلسے اور ن لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی پر ہونے والے وار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو احساس ہوگیا کہ وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں ، ابھی اور بھی علاقے ہیں جہاں وزیراعظم کو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ لوگ اپنی نالائقی پر فضول دلیل تو دیں گے ، سندھ کو بُری طرح نظر انداز کیا گیا، ان کے اپنے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں، اب یہ نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے سندھ کے دورے کر رہے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ جتنی بھی کوشش کرلیں انہیں سندھ میں ذلت آمیز شکست ہوگی،پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،ن لیگ کے رہنما اندرون سندھ کی سڑکوں پرسفر کریں اور دیکھیں کہ یہ سڑکیں کیسی بنی ہیں۔

مزید خبریں :