پاکستان
27 مارچ ، 2017

سی پیک پر اصل نقشے کے مطابق کام کیا جائے، زاہد خان

سی پیک پر اصل نقشے کے مطابق کام کیا جائے، زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اصل نقشے کے مطابق کام کیا جائے۔

ترجمان اے این پی زاہد خان نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک وزیر اعظم کے اے پی سی میں اعلان کردہ روٹ پر کام شروع نہیں ہوتا تحفظات اور اعتراضات موجود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راہداری کے مشرقی روٹ پر کام تیز رفتاری اور زور و شور سے ہورہا ہے، مغربی روٹ پر ترقیاتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

زاہد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کو عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا، صوبائی خزانے کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے،اے این پی قوم کے ایک ایک پیسے کا حساب لے گی۔

مزید خبریں :