انٹرٹینمنٹ
28 مارچ ، 2017

فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا نیا ٹریلر جاری

مشہور و معروف ہولی وڈ ایڈونچر فلم سیریز’ پائیریٹس آف دی کیریبیئن ‘سلسلے کی اگلی فلم’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیاہے۔اس میں ایک بار پھر سے جانی ڈیپ لیجنڈنری کردار کیپٹن جیک اسپیروکے روپ میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔

بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں ،جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اورراہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔

دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریکہیمرپروڈیوس کر رہے ہیں ،جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز،کیون میک نیلی اورجیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے، جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 26مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :