کاروبار
28 مارچ ، 2017

سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ ، فی تولہ قیمت 51 ہزار 100 روپے سے تجاوز کرگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1257 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کا اثر مقامی سطح پر ہورہا ہے، صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں دس گرام سونےکی قیمت 215 روپے اضافے سے 43800 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :