پاکستان
28 مارچ ، 2017

حادثے سے متاثرہ ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی روانہ

حادثے سے متاثرہ ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی روانہ

شالیمار ایکسپریس کو نئی کوچز کے ساتھ لاہور سے روانہ کر دیا گیا۔ شالیمار ایکسپریس اب براستہ ساہیوال کراچی پہنچے گی۔

حادثے کے بعد لاہور سے ریلیف انجن جائے حادثہ پر پہنچا اور متاثرہ ٹرین کی9 بوگیاں اور مسافروں کو لیکر صبح سویرے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا ۔ جہاں نئی کوچز لگا کر شالیمار ایکسپریس کو صبح 5 بجے روانہ کر دیا گیا ۔

شالیمار ایکسپریس اب براستہ ساہیوال کراچی پہنچے گی ۔ اس سے پہلے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ مسافروں کو جوس اور بسکٹس بھی فراہم کئے گئے ۔

مزید خبریں :