شہر شہر
28 مارچ ، 2017

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم گھر میں ڈکیتی کررہا تھا۔

اس کے علاوہ کیماڑی جیکسن، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور ڈیفنس سے 8ملزمان گرفتار کرلیے۔

ادھرگلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی میں پولیس نے دو اغوا کار گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حنیف اور عمران نے بچے کو نیپا چورنگی سے اغوا کیا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 

مزید خبریں :