شہر شہر
28 مارچ ، 2017

سیالکوٹ سے 2 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

سیالکوٹ سے 2 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیالکوٹ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گرد گلفام خان اور عثمان انصر پسرور روڈ پر دھرم کوٹ سے پکڑے گئے۔ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

دہشت گرد سیالکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سےبارود،ڈیٹونیٹرز،پرائما کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

مزید خبریں :