دنیا
28 مارچ ، 2017

آسٹریلیا ،سمندری طوفان ’ڈیبی‘سے نظام زندگی مفلوج

آسٹریلیا ،سمندری طوفان ’ڈیبی‘سے نظام زندگی مفلوج

سمندر ی طوفان ڈیبی آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحل سے ٹکراگیا۔ 260ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور طوفانی بارش سے تباہی ہوئی اور بلند لہروں سے ساحل پر کھڑی کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے سے ٹکرانےوالے سمندری طوفان’ڈیبی ‘سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ تیز ہواؤں کےباعث کئی مقامات پر درخت اکھڑگئے ہیں ۔سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے ۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

دوسری جانب آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ24 گھنٹوں بعد سمندری طوفان کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

مزید خبریں :