شہر شہر
28 مارچ ، 2017

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے

سندھ بھر میں آج سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں، پہلے روز نویں جماعت کے پرچے لیے جارہے ہیں ، نقل کی روک تھام کےلیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام نویں جماعت انگریزی کے پرچے سے امتحانات کا آغاز ہوگیا،امتحانات میں ایک لاکھ 31ہزار 230 طلبہ وطالبات حصہ لیے رہے ہیں۔

حیدرآباد بورڈ میں جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، بدین ، دادو، ٹھٹھہ ، سجاول اورشہید بے نظیرآباد شامل ہیں۔

لاڑکانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نویں جماعت کے امتحانات میں سندھی اور اردو کے پرچے لیے جارہے ہیں ،مجموعی طورپر135امتحانی مراکز میں 80 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات امتحانات میں شریک ہیں۔

ڈویژن کے پانچ اضلاع جیکب آباد،شکارپور، کندھ کوٹ، قمبرشہدادکوٹ اورلاڑکانہ کےساتھ ضلع دادو سے خیرپور ناتھن شاہ اور میہڑ کے علاقے بھی شامل ہیں ۔

تعلیمی بورڈ میرپورخاص کےزیراہتمام سانگھڑ، میرپورخاص ، تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع کے 62 ہزار363 امیدوار امتحانات میں شرکت کررہے ہیں، مجموعی طور ہر126امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔

سکھرثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت 1 لاکھ7 ہزار90 طلبہ و طالبات میٹرک کے امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :