شہر شہر
28 مارچ ، 2017

سکھر میں نویں کا پرچہ آؤٹ،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر بورڈ کے امتحانات میں نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپر آؤٹ ہونے کے معاملے میں معافی کی گنجائش نہیں،جس نے بھی پیپر آؤٹ کیا ہے وہ اب گھرجائیگا۔

ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری یونیورسٹی اور بورڈ کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :