پاکستان
28 مارچ ، 2017

بھکر اور ہنگو میں سرچ آپریشن،41زیر حراست

بھکر اور ہنگو میں سرچ آپریشن،41زیر حراست

بھکر اور ہنگو میں سرچ آپریشن کے دوران 41افراد کو حراست میں لےلیاگیا ہے ،بعض ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

بھکر کے علاقوں حیدرآبادتھل اور بہل میں سرچ آپریشن کے دوران 19افراد زیر حراست لےلیے گئے،ان میں سے 2 ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

ہنگو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10اشتہاری مجرمان سمیت 22 مشکوک افراد گرفتارکرلیے گئے ہیں ، اس دوران 13 مکانات اور 10ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی ہے ،ملزمان سے4پستول،ایک رائفل اور1351 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

مزید خبریں :