کاروبار
28 مارچ ، 2017

کراچی :ٹماٹر کی قیمت میں 20روپے فی کلو کمی

کراچی :ٹماٹر کی قیمت میں 20روپے فی کلو کمی

بلوچستان سے سپلائی آنے پر کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوگئی ، اگلے 10 روز میں سندھ کی نئی فصل آنے سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

کراچی سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رؤف تنولی کے مطابق بلوچستان سے ٹماٹر کی سپلائی آنے کے بعد قیمت میں کمی ہوئی ہے ، جس سے 16 کلو ٹماٹر کی پیٹی کی قیمت میں 325 روپے کمی ہوئی اور فی کلو ٹماٹر 20 روپے سستا ہوگیا ہے ۔

رؤف تنولی کا کہنا تھا کہ اگلے 10 روز میں سندھ سے بھی ٹماٹر کی نئی فصل آنے کےبعد مزید کمی متوقع ہے، سبزی منڈی میں قیمت کم ہونے کے بعد بازار میں فی کلو ٹماٹر 100 روپے سے کم ہوکر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔

مزید خبریں :