پاکستان
28 مارچ ، 2017

آصف زرداری نےنئی سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا

آصف زرداری نےنئی سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا

سابق صدر آصف علی زرداری اپنی سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس پر عدالتی فیصلے کے بعد ظاہر کریں گے ، انہوں نے مشاورت کے بعد سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔

آصف علی زرداری نے لاہور میں پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب بھی ملے گا ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نئی سیاسی صف بندی کے لئے مشاورت تیز کردی ہے اور رابطے شروع کردئیے ہیں،اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاناما کیس پر عدالتی حکم کے بعد دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بھٹو شہید کی 4اپریل کو ہونے والی برسی کے بعد پارٹی قیادت پنجاب کو مرکز بناکر سیاسی بساط بچھائے گی ،اس حوالے سے سابق صدر نے تنظیم سازی کرنےاور متحرک ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

آصف زرداری نے پارٹی قیادت کو کہا کہ ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن آپ کچھ دن انتظار کریں،بی بی کا 'بی' بلاول میں بھی ہے۔

مزید خبریں :