دنیا
28 مارچ ، 2017

کولوراڈو: مسجد اور اسلامک سینٹر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

کولوراڈو: مسجد اور اسلامک سینٹر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

امریکی ریاست کولوراڈو میں مسجد اور اسلامک سینٹر پر حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کوگرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں نفرت انگیز واقعات کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کولوراڈو کے علاقے فورٹ کولنز کے اسلامک سینٹراور مسجد میں نفرت انگیز واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، ایک مشتبہ شخص نے مسجد میں گھس کراس کے فرنیچر توڑدیا اور اسلامک سینٹر کی کھڑکیوں اور دروازے کو بھی نقصان پہنچایا ۔

پولیس کے مطابق 35سالہ شخص پر مجرمانہ فساد،کسی املاک میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے، تعصب کی حوصلہ افزائی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :