انٹرٹینمنٹ
28 مارچ ، 2017

فلم ’2.0‘ : اکشے کمار 12، رجنی کانت کے 5 مختلف روپ

فلم ’2.0‘ : اکشے کمار 12، رجنی کانت کے 5 مختلف روپ

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نئی آنے والی فلم ’2.0‘ میں 12 اور رجنی کانت 5 مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے،جو تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کے تشہیری پوسٹرز بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں دونوں اداکاروں کے روپ کو بے حد پسند کیا گیا ہے،فلم ’’2.0‘‘ میں اکشے کمارایک یا 2 نہیں بلکہ 12 مختلف روپ دھاریں گے، جس میں خوفناک اور سائنس دان کا روپ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ انداز میں نظر آئیں گے اور اس طرح یہ دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی یہ پہلی فلم ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’2.0‘‘ رواں سال 18 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :