پاکستان
28 مارچ ، 2017

آپریشن ’ردالفساد‘ دیرپا امن و استحکام لائے گا، آرمی چیف

آپریشن ’ردالفساد‘ دیرپا امن و استحکام لائے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ آپریشن ’ردالفساد‘ ہمارے ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا، سیکیورٹی آپریشنز کے دوران قربانیاں دینے والے افسروں کو سراہتے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں آپریشنل تیاریوں اور داخلی سیکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی ۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربے نے ہماری فوج کو سخت جان بنادیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کے تجربے نے ہمارے فوجیوں کو روایتی جنگ کے لیے بہتر تیار کیا۔

مزید خبریں :