پاکستان
28 مارچ ، 2017

ایک اور پاکستانی بچے کا بھارتی قید میں موجودگی کا انکشاف

ایک اور پاکستانی بچے کا بھارتی قید میں موجودگی کا انکشاف

اعزاز سید...بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی بچے کا معاملہ منظر عام پر آگیا ہے، وزارت خارجہ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی جیل میں قید بابل عرف بابو نامی بچے نے پاکستانی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق بچے کے پاس اپنی شناخت ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔بچے کے مطابق اس کے والد کا نام شیمال جی شرما ہے اور وہ کراچی کا رہائشی ہے، جو وفات پا چکے ہیں۔

بچے کے مطابق وہ کورنگی ٹاؤن میں احد نامی دکاندار کو جانتا ہے، جبکہ اس کی والدہ نے والد کی وفات کے بعد بنگلا دیش میں شادی کر لی ہے، جہاں سے بھاگ کر وہ پاکستان آنے کے لیے بھارت پہنچا اور پکڑا گیا۔

ذرائع وزارت خارجہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی مذکورہ بچے کو جانتا یا پہچانتا ہے تو وزارت خارجہ سے رابطہ کرے، وزارت خارجہ نے بچے کے رشتہ داروں کی تلاش کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیاہے۔

مزید خبریں :