پاکستان
28 مارچ ، 2017

عدالتی حکم سامنے آنے پر نیب کے ناا ہل افسران ریٹائر

عدالتی حکم سامنے آنے پر نیب کے ناا ہل افسران ریٹائر

عدالتی حکم سامنے آنے پر نیب کے ناا ہل افسران ریٹائرڈ ہونے لگے، ڈی جی نیب کراچی کرنل ریٹائرڈ نعیم الرحمان اور ڈائریکٹر نیب لاہور طارق ریٹائرڈ ہوگئے، دو ڈائریکٹرز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا آپشن قبول کرلیا۔

نیب حکام نے سپریم کورٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے قائم مقام ڈی جی نیب کراچی، ڈی جی نیب لاہور اور ڈی جی نیب بلوچستان پر بھی وضاحت مانگ لی۔

نیب میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نیب حکام نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ تعلیمی قابلیت پر پورا نہ اترنے والے نو افسران میں سے2افسران ریٹائرڈ ہوگئے ہیں جبکہ ڈائریکٹر نیب محمد یونس اور فرخ نسیم اختر نے پری میچور ریٹائرمنٹ کا آپشن قبول کر لیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ چیئرمین نیب کے بیان کی روشنی میں کل فیصلہ کیا جائے گا۔

نیب میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی۔

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ 9افسران میں سے 2افسران ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، ڈی جی نیب کراچی کرنل ریٹائرڈ نعیم اور ڈائریکٹر نیب لاہور طارق ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر نیب محمد یونس اور فرخ نسیم اختر نے پری میچور ریٹائرمنٹ کا آپشن قبول کیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ پری میچور ریٹائرمنٹ سے متعلق درخواست چیئرمین نیب کو دیں،چیئرمین نیب رولز کے مطابق درخواست پر عمل کریں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ سید محمد عامر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور انصر یعقوب نے درخواست کی کہ انہیں پیرنٹس ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھجوایا جائے۔

عدالت نے کہا کہ اپنی درخواست دیں اور چیئرمین نیب رولز کے مطابق اس پرعمل کریں ۔

عدالت نے ڈی جی نیب بلوچستان طارق محمود ، قائم مقام ڈی جی نیب کراچی میجرریٹائرڈ شبیر، ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ برہان علی سے متعلق چیئرمین نیب سے وضاحت طلب کر لی۔

عدالت نے کہا کہ یہ بتایا گیاہے کہ عالیہ رشید اسپورٹس کی بنیاد پر آئی ہیں، آج بتایا گیاہے کہ وہ لیکچر دینے گئی ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ عالیہ رشید کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہوئیں، وہ ڈائریکٹ 18ویں گریڈ میں آئیں ،انہیں 2ماہ بعد 19ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔

عالیہ رشید کی تقرری سے متعلق دستاویزات بھی عدالت میں پیش کردی گئیں،عدالت نے ان کے وکیل کو مشورہ دیا کہ عالیہ رشید ریٹائرمنٹ لے لیں اور اگر وہ یہ آپشن قبول نہ کریں تو عدالت کو بتائیں۔

مزید خبریں :