انٹرٹینمنٹ
28 مارچ ، 2017

باہو بلی 2، دنگل، پی کے ،سلطان کے ریکارڈز خطرے میں

باہو بلی 2، دنگل، پی کے ،سلطان کے ریکارڈز خطرے میں

دنگل، پی کے اور سلطان کے ریکارڈز کو خطرہ ہوگیا کیوں کہ تیلگو فلم باہو بلی 2پھر سارے ریکارڈ پاش پاش کرنے کے لیے آ رہی ہے۔

عامر خان اور سلمان خان کو بالی وڈ میں تو کسی سے خطرہ نہیں لیکن بھارت کی سب سے مہنگی فلم ’باہو بلی 2‘ دونوں کے سارے ریکارڈز توڑنے کیلئے تیار ہے۔

اپریل کے آخر میں ریلیز ہوتے ہی باہو بلی سلطان سے سب سے بڑی ریلیز اور پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ چھین لے گی۔

پھر دنگل اور پی کے کے ریکارڈز کی باری آئے گی، باہو بلی اپنے دیس میں 400 کروڑ کمانے والی پہلی فلم اور دنیا بھر 800 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن سکتی ہے ۔

مزید خبریں :