انٹرٹینمنٹ
28 مارچ ، 2017

ایکشن فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا ٹیزر ٹریلر آگیا

ایکشن فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا ٹیزر ٹریلر آگیا

پھرتیلا اور ہوشیار، سب کا پسندیدہ سپر ہیرو ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار، مارول کامکس کی ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا ٹیزر ٹریلر آ گیا۔

مارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہالی وڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور مارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر، اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہوں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے جبکہ مائیکل کیٹن، میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایا اور ٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

کولمبیا پکچرز اور مارول اسٹوڈیوزکی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیرو پر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم سونی پکچرز کے تحت 7جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔

مزید خبریں :