پاکستان
29 مارچ ، 2017

کراچی میں رات کے وقت بے گھر افراد کی مردم شماری

کراچی میں رات کے وقت بے گھر افراد کی مردم شماری

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سڑکوں پر رہنے والے بے گھر اور نشے کے عادی افراد کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے رات گئے مردم شماری کی گئی۔

پندرہ مارچ سے شروع ہونے والا مردم شماری کاپہلا مرحلہ 27 مارچ کو مکمل ہوگیا۔

پہلے 3 دنوں میں تمام رہائشی اور غیر رہائشی عمارات پر نمبر لگائے گئے- 18 مارچ سے 27 مارچ تک خانہ و مردم شماری کے کوائف متعلقہ عملہ نے گھر گھر جا کر جمع کئے- جبکہ 28 مارچ کا دن بے گھر افراد کی گنتی کے لیے مختص کیا گیا تھا-

اس سلسلے میں چوراہوں، فٹ پاتھ اور اسپتالوں کے باہر موجود افراد کے کوائف جمع کئے گئے۔ مردم شماری کا عملہ ایک سرکاری اہلکار اور پاک فوج کے ایک جوان پر مشتمل تھا۔

خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوسرے فیز کا آغاز 31 مارچ سے ہو گا جوکہ13 اپریل تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :