صحت و سائنس
29 مارچ ، 2017

تھر موت کا ڈیرہ: غذائی قلت سے مزید2 بچے جاں بحق

تھر موت کا ڈیرہ: غذائی قلت سے مزید2 بچے جاں بحق

صحرائے تھر میں موت کے ڈیرے،غذائی قلت سے مزید2بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔گھریلو پریشانیوں کے باعث ماں نے بچے سمیت کنویں میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان بھی سر اٹھائے کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھر میں گرمیاں شروع ہوتی ہی بچوں پر موت نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔گزشتہ روز سول اسپتال مٹھی میں صدر الدین شاھ کی نومولود بچی،اجمل میگھواڑ کا 4 دن کا بچہ دم توڑ گیا ۔تحصیل ڈیپلو کے نواحی گاؤں لسیو میں گھریلو معاملات سے تنگ آکر 35 سالہ خاتون لیلاں نے دلبرداشتہ ہو کر 8 سالہ بچے کیلاش سمیت کنویں میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔

ان کی لاشیں تعلقہ اسپتال ڈیپلو لائی گئیں، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں ،تاہم ڈیپلو پولیس نے کوئی رپورٹ درج نہیں کی اور ورثاء کے بیانات کے بعد معاملے کو رفع دفع کر دیا ہے ۔

اسی طرح سے رواں ماہ غذائی قلت و بیماریوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ،جب کہ جنوری سے اب تک کل 76 ماؤں کی گودیں اجڑ گئی ہیں ۔مگر اب گرمیوں کی شدت سے کم وزن بچوں کی اموات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

مٹھی کے سول اسپتال سمیت ضلع بھر کے اسپتالوں میں 38 سے زائد بچے زیر علاج ہیں ،تاہم ان صحت مراکز میں سہولتوں کا فقدان ہے۔ 

 

مزید خبریں :