دنیا
29 مارچ ، 2017

لندن میں اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

لندن میں اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

لندن میں پارلیمنٹ کے باہر حملے کے بعد اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ونڈسرکاسل کےباہررکاوٹیں اورشاہی خاندان کے بکھنگم پیلس کے داخلی دروازے پر آہنی گیٹ نصب کر دیا گیا ہے۔

لندن میں لوگوں کوکچلنے اور پولیس اہلکار کوہلاک کرنےکو ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ پچھلےہفتےخالد مسعود نےتیزرفتارگاڑی سےکچل کراورچاقوسےحملہ کرکے4افرادکوہلاک کردیاتھا۔

درپیش نئی صورتحال کےسبب اہم مقامات کی سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔ محافظوں کی تبدیلی کی تقریب محفوظ بنانےکےلیےونڈسرکاسل کےباہررکاوٹیں نصب کردی گئی ہیں۔

بکھنگم پیلس کےباہربھی سیکورٹی بڑھادی گئی ہےاور پیلےآہنی گیٹ نصب کردیےگئےہیں۔

برطانوی میڈیاکےمطابق ونڈسرکاسل اوربکھنگم پیلس کےباہررکاوٹوں کامقصدتیزرفتارگاڑی سےممکنہ حملہ روکناہے۔