شہر شہر
29 مارچ ، 2017

رحیم یار خان:مسافر وین الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق،8زخمی

رحیم یار خان:مسافر وین الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق،8زخمی

رحیم یارخان میں مسافر وین درخت سے ٹکرا کراُلٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سردار گڑھ کے مقام پر پیش آیا، جہاں رکن پور جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے، جن کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

مزید خبریں :