شہر شہر
29 مارچ ، 2017

ملتان: بہاء الدین زکریایونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار

ملتان: بہاء الدین زکریایونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار

ملتان کی بہاءالدین زکریایونیورسٹی میں منشیات بیچنے والا شخص گرفتارہوگیا، چرس اورشراب برآمدہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں مقیم طالبہ بھی منشیات سپلائی میں ملوث ہے۔

یونیورسٹی میں سیکوریٹی گارڈ نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا ،جس سے شراب اور چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی تفتیش پر ملزم نے گرلز ہاسٹل میں مقیم ایک طالبہ کا نام بھی لیا اور بتایا کہ منشیات سپلائی میں وہ بھی ملوث ہے ۔

پولیس نے طالبہ سے بھی تفتیش شروع کردی ہے، گرفتار شخص طلحہ اور طالبہ نے شیرازنامی شخص کا نام لیا ہے، جو ان سے منشیات سپلائی کراتا ہے ۔

دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

مزید خبریں :