دنیا
29 مارچ ، 2017

اسکاٹش پارلیمنٹ کا دوسرے آزادی ریفرنڈم کے حق میں ووٹ

اسکاٹش پارلیمنٹ کا دوسرے آزادی ریفرنڈم کے حق میں ووٹ

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے دوسرے آزادی ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دے دیا،جس کے بعد برطانوی پارلیمنٹ سے ریفرنڈم کی اجازت لینا ہوگی ۔

اسکاٹ لینڈ کی129 نشستوں والی پارلیمان میں ہونے والی رائے شماری میں 69 ارکان نے فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کے اس منصوبے کی حمایت کی جبکہ 59 نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔

برطانوی حکومت نے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے دوسرے ریفرنڈم کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے عوام 2014ء میں کرائے گئے ایک ایسے ہی ریفرنڈم کو مسترد کر چکے ہیں، تاہم اسٹرجن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے نتیجے میں اب اسکاٹش عوام کی رائے بدل چکی ہے، اس لیے ایک اور ریفرنڈم ضروری ہے۔

مزید خبریں :