دلچسپ و عجیب
29 مارچ ، 2017

نیویارک:بدبودار جوتوں کا مقابلہ،12سالہ فاتح قرار

نیویارک:بدبودار جوتوں کا مقابلہ،12سالہ فاتح قرار

اسکولوں اور اداروں میں عموماًبچوں اور بڑوں کو صاف ستھرے رہنے پر سر ٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا جاتا ہے، تاہم نیو یارک میں ایک ایسادلچسپ مقابلہ ہوا،جس میں جیتنے کے لئے شرط سب سے بدبودار جوتے تھے۔

42ویں سالانہ بدبودار جوتوں کے مقابلے میں نو جو انوں اور بچوں نے ایسے گندے جوتو ں کے سا تھ حصہ لیا، جنہیں عرصہ سے صاف نہیں کیا گیا تھا اور نا گوار بو سے بھر ے ہو ئے تھے ۔

اس دلچسپ مقابلے میں الاسکا سے تعلق رکھنے والے 12سالہ بچے نے اپنے بدبو دار جوتوں کے باعث سب شرکا پر فتح حاصل کی اور ڈھائی لاکھ کے انعام سمیت تھیٹر کا ٹکٹ بھی حاصل کرلیا۔

مزید خبریں :