دنیا
29 مارچ ، 2017

چار کشمیریوں کی شہادت،وادی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال

قابض فورسز کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے،نئی احتجاجی لہر سے ڈر کر بھارتی فوج نے حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کرکے وادی میں کرفیولگادیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڈگام میں گزشتہ روز چار کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا،جس کے بعد سو پور میں بھارتی اہلکاروں نے کریک ڈائون کیااور گھروں میں گھس گئے۔

بھارت مخالف مظاہروں سے خوفزدہ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں کر فیو لگا رکھا ہے جبکہ سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک سمیت حریت رہنماؤں کی نظر بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بڈگام میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔ جمعہ کو وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :