شہر شہر
29 مارچ ، 2017

فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر نوجوان کاقتل

فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر نوجوان کاقتل

فیصل آباد کے علاقے صدر میں پرانی دشمنی پر 18سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا ،مقتول کے ورثا نے لا ش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ستیانہ روڈ پر ٹریفک بلاک کردی ۔

پولیس کے مطابق تھانہ کی صدر کی حدود میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،مقتول کی شناخت قیصر کے نام سے ہوئی جو زخمی عابد کے ساتھ گاڑی میں جارہا تھا۔

زخمی نوجوان کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا ۔

بعدازاں مقتول کے ورثا نے پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا ۔

مزید خبریں :