کاروبار
29 مارچ ، 2017

سندھ حکومت نے 600نئی انٹرا سٹی بسوں کا منصوبہ منظور کرلیا

سندھ حکومت نے انٹراسٹی کے لئے 600 نئی بسوں کا منصوبہ منظور کیا ہے،اس حوالے سے صوبائی حکومت ٹرانسپورٹرز کو 30 فیصد کریڈٹ رسک گارنٹی بھی دے گی ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا ،صوبائی وزیر ناصر شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ شہر میں 8ہزار نئی بسوں کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ کراچی کی نئی بسوں کی انشورنس سندھ انشورنس کمپنی کرے گی ،دوسری کمپنیاں اس حوالے سے تیار نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہری پرانی بسوں کی چھتوں پر سفر کرتے ہیں،جن کی حالت خراب ہے،بہتربسیں چلانابہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت انٹراسٹی بسوں کےٹرانسپورٹرزکوامدادکی مدمیں مالی معاونت کرےگی،انہیں 30 فیصد کریڈٹ رسک گارنٹی بھی دے گی ۔

سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ شہرکی سڑکیں،انڈرپاسزاورفلائی اوور پرکام تیزی سےجاری ہے۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بسوں کے منصوبوں کو جلد شروع کرنے کی ہدایت دی ۔

مزید خبریں :