دنیا
29 مارچ ، 2017

بھارت: ہریانہ میں بھی گوشت کی دکانیں بند

بھارت: ہریانہ میں بھی گوشت کی دکانیں بند

بھارت میں مسلمانوں کا جینا مزید دشوار بنانے کی کوشش تیز تر ہوگئیں،اتر پردیش اور جھاڑ کھنڈ کے بعد ریاست ہریانہ بھی انتہاپسندوں نے گوشت کی 500دکانیں بند کرادیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے شہر گڑ گائوں میں انتہاپسندوں کے اقدام سے500دکانیں بند ہوئیں تو غیر ملکی ریسٹورنٹ پر بھی تالا پڑ گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے حالیہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے بعد سے مذبح خانے بند کئے جارہے ہیں ،جس کے بعد جھاڑکھنڈ اور ہریانہ میں بھی مذبح خانوں کو غیر قانونی قرار دے کر بند کیا گیا۔

مزید خبریں :