پاکستان
29 مارچ ، 2017

اسلام آباد میں پانی کی قلت کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

اسلام آباد میں پانی کی قلت کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

اسلام آباد میں پانی کی قلت خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کیا ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے ’’میٹرو سے پہلے پانی دو‘‘ کے نعرے بھی لگائے ۔

میئر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔اس موقع پراپوزیشن لیڈرکاکہناتھاکہ دارالحکومت میں پانی دستیاب نہیں،لوگ میتوں کو منزل واٹر سے غسل دے رہے ہیں۔

دوران اجلاس ن لیگ کے بعض ارکان بھی اپنے میئر سے ناراض نظر آئےاور انہوں نے بھی پی ٹی آئی کے ہمراہ احتجاج کیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے احتجاجی ریلی کی اجازت نہ ملنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار پر تنقید کی اور کہا کہ پانی کی قلت پر ہمارے پرامن احتجاج کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔

مزید خبریں :