پاکستان
29 مارچ ، 2017

کسٹم کلکٹرکے جرمانے کیخلاف ایان علی کی درخواست خارج

کسٹم کلکٹرکے جرمانے کیخلاف ایان علی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی کسٹم کلکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ماڈل ایان علی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر ایان علی کی طرف سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔

عدالت نے ایان علی کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کی، کسٹم اپیلٹ ٹریبونل غیر فعال ہونے کے باعث جرمانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

کسٹم کلیکٹر کی جانب سے5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کے خلاف اپیل اب کسٹم اپیلٹ ٹریبونل میں زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :