پاکستان
29 مارچ ، 2017

پاک بحریہ کے اسپیشل گروپ کی گولڈن جوبلی تقریبات

پاک بحریہ کے اسپیشل گروپ کی گولڈن جوبلی تقریبات

سطح سمندر،زیرآب،ہوااورزمین پرآپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے نیوی کے اسپیشل سروسز گروپ کی گولڈن جوبلی پر تقریبات کا آغاز ہوگیا،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے شرکت کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ایس ایس جی کے جسمانی تربیت سیشن میں شرکت کی ،تقریبات کے دورانڈائیونگ آپریشن اور فائر پاور کامظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز ہوگیا،نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے ابتدائی سیشن میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسپیشل سروس گروپ بحریہ کا قیام 29 مارچ 1967ء کو عمل میں آیا تھا،پاک بحریہ کی ایس ایس جی فورس سطح سمندر، زیر آب، ہوا اور زمین پر آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے -

نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسپیشل سروس گروپ نے ملک کی بقاء کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں ، افسران اور جوانوں کی خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔

پاک بحریہ کی ایس ایس جی فورس کو ہر دور میں ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لیے ایک قابل بھروسہ قوت سمجھا جاتا ہے۔

خطے میں پاک بحریہ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور گروپ کے کمانڈوزکی خصوصی آپریشنز کی صلاحیت اور مہارت پاک بحریہ کا فخر ہیں۔

مزید خبریں :