کاروبار
04 اپریل ، 2017

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیٹرول کے بحران کا خدشہ ختم ہوگیا، وزارت پیٹرولیم سے آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے مذکرات کامیاب ہوگئے، ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،تیل کی ترسیل شروع کردی گئی،اس سے قبل ہڑتال کے باعث شہری بوتلوں میں پیٹرول خریدتے رہے۔

خدمات پر سیلز ٹیکس کے مسئلے پر جاری ہڑتال نے عوام کا سفر مشکل کر دیا،کئی موٹر سائیکل سوار پیدل پیٹرو ل کی تلاش میں دکھائی دیے،کہیں لالچی پمپ مالکان پیٹرول 100روپے لٹر تک میں پیٹرول بیچ کر مجبوری سے فائدہ اٹھاتے دکھائی دیے۔

تقریباً 30 فیصد پمپس بند رہے جبکہ کچھ پمپ مالکان نے 200 روپے سے زیادہ پیٹرول نہ دے کر محدود فروخت کا راستہ چنا، جھگڑے اور تلخ کلامی دن بھر جاری رہی۔

ڈالمیا کے قریب ’جیو نیوز‘ نے ایک پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نہیں بلکہ بوتلوں میں پیٹرول خریدنے والوں کی باقاعدہ قطار دریافت کی، بوتلوں میں پیٹرول لینے والے مختلف پمپس پر موجود رہے۔

ہڑتال ختم ہو تے ہی ٹینکرز نے تیل سپلائی شروع کر دی، لیکن صورتحال بالکل معمول پر آنے میں بدھ کی صبح تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

مزید خبریں :