کھیل
06 اپریل ، 2017

پاک ویسٹ انڈیز پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پاک ویسٹ انڈیز پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے کل گیانا میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس نے وہاں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

سرفراز کی کپتانی میں ون ڈے ٹیم کا پہلا مقابلہ ویسٹ انڈین سے گیانا میں ہے، جہاں قومی ٹیم بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، کھلاڑیوں کی زیادہ توجہ فزیکل فٹنس پراور فیلڈنگ پرہے ،ویسے کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ میں جان توڑ محنت کر رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرفراز سرخرو ہوئے،جس میں ان کے اہم ہتھیار شاداب اور حسن تھے ،کپتان کو ون ڈیز میں بھی دونوں کا ساتھ حاصل ہو گا۔

پہلا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :