پاکستان
10 اپریل ، 2017

کلبھوشن کی سزائے موت ٗکا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کلبھوشن کی سزائے موت ٗکا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو سزائے موت کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کااس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ’را‘ بے امنی پھیلانے میں براہ راست ملوث ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان خودمختار ملک ہے، جاسوسی کرنے والے اور اس کی معاونت کرنے والے کی سزا صرف پھانسی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی بھی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے، کل بھوشن یادیوکی پھانسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

مزید خبریں :