پاکستان
10 اپریل ، 2017

کلبھوشن کی سزاکا فیصلہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: بیرسٹر سلطان

کلبھوشن کی سزاکا فیصلہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: بیرسٹر سلطان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ بھارتی ’را‘ ایجنٹ کل بھوشن کی سزائے موت کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی تحریک کو نیا ولولہ دیا ہے، کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے،70سال سے قربانیاں دینے والوں کے مسئلے کو جلد حل ہونا چاہیے۔

بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ حکمران کشمیر کی آزادی کی بجائے اس کی تقسیم چاہتے ہیں،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر کشمیریوں کا کیس کمزور پڑ جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو صحیح سزا ملی ہے، بھارتی جاسوس کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 

مزید خبریں :