پاکستان
10 اپریل ، 2017

کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا تھا، مشاہد حسین

کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا تھا، مشاہد حسین

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا تھا، اُس پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے پہلے بھی بھارتی جاسوس پاکستان میں پکڑے گئے ہیں۔

ادھر ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کپیٹل ٹاک‘ میں بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کل بھوشن کے معاملے میں قومی قانون کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کو بھی دیکھنا ہو گا۔

تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے جاسوس کو سزا سنائی جا سکتی ہے، اس بارے میں بین الاقوامی قانون رکاوٹ نہیں۔

مزید خبریں :