پاکستان
13 اپریل ، 2017

وزیرداخلہ کی غیرملکیوں کی آمدو رفت پر نظر رکھنے کی ہدایت

وزیرداخلہ کی غیرملکیوں کی آمدو رفت پر نظر رکھنے کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ غیرملکیوں کی ملک میں آمد ورفت اور قیام پر نظر رکھی جائے، ان قوانین کا اطلاق بلاتفریق و امتیاز یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں انہوں نے مختلف ہدایت جاری کیں۔

اجلاس میں پاکستانی ویزے کے اجراء میں شفافیت کو یقینی بنانے کی غرض سے فیصلےکیے گئے کہ نامکمل کوائف پر نہ ہی ویزا جاری کیا جائے اور نہ ہی نامکمل کوائف کے ساتھ غیرملکیوں کو آنے کی اجازت دی جائے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانے ویزا جاری کرنے والے افسرکا ریکارڈ اور ایک ہفتہ قبل غیرملکی وفودکی آمد اور سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کریں۔

 

مزید خبریں :