کاروبار
15 اپریل ، 2017

پاکستان بھارت کشیدگی سے تجارتی حجم کم ہوگیا، اسٹیٹ بینک

پاکستان بھارت کشیدگی سے تجارتی حجم کم ہوگیا، اسٹیٹ بینک

پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی سے دوطرفہ تجارت متاثر ہونے لگی۔ رواں مالی سال مہینوں میں تجارتی حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران دو طرفہ تجارت کا حجم 1 ارب 24 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں دوطرفہ تجارت کا حجم 1 ارب 49 کروڑ ڈالر تھا۔

سات ماہ میں بھارت سے 95 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا سامان پاکستان بھیجا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد کم رہا۔ لیکن اس دوران پاکستان سے بھارت کو کی گئی ایکسپورٹ کا حجم 28 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 14 فیصد زائد ہیں۔ پاکستانی برآمدات میں تقریبا ایک تہائی حصہ سیمنٹ کا رہاہے۔

مزید خبریں :