Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
15 اپریل ، 2017

دورہ ویسٹ انڈیز: پاکستان اور پریذیڈنٹ الیون کا ٹور میچ آج کھیلا جائیگا

دورہ ویسٹ انڈیز: پاکستان اور پریذیڈنٹ الیون کا ٹور میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے قبل 3روزہ ٹور میچ آج بروز ہفتہ سے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، اظہر علی، شان مسعود، یاسر شاہ کے ساتھ نوجوان پلیئرز محمد اصغر، محمد عباس اسکواڈ جوائن کرچکے ہیں۔ کھلاڑیوں نے جمعہ کو سبائنا پارک میں بھرپور پریکٹس بھی کی ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔

Advertisement