-----

کلبھوشن کی سزا ، بھارت نے بلیک میلنگ شروع کردی

Kulbhushan Jadhav Ki Saza Bharat Black Mailing Shuru Krdi

کلبھوشن پر الزامات ، تحقیقات اور شواہد کا بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا ،الٹا پاکستان کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔

نریندر مودی کی سرکار نے ’را‘ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر پاکستان سے مذاکرات منسوخ کردئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے واٹر سیکریٹری سطح کے مذاکرات بھی منسوخ کردئیے ہیں،جو اپریل کے آخر میں ہونا تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سرکار نے پیر کو ہونے والے پاک بھارت کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم سیکورٹی کے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔