کاروبار
15 اپریل ، 2017

اسٹیٹ بینک نے بینک حکام کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی

اسٹیٹ بینک نے بینک حکام کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی

علی عمران سید...اسٹیٹ بینک نے بینک حکام کے بیرون ملک دوروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بینکوں کو دوروں پابندی لگانے کا سرکلر جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بینک 13جون تک جامع فارن ٹور پالیسی جمع کرائیں۔

تھرڈ پارٹی، بیرون ملک الائنس کے توسط سے بعض بینک بڑے وفود باہربھیج رہے تھے،وفود کو مینجمنٹ میٹنگ سیلز اور بزنس ہدف حاصل کرنے پر بطور انعام بھیجا جارہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ضروری بیرونی دوروں کے باعث قیمتی زرمبادلہ بھی باہر جارہا تھا، انفرادی سطح پر افسران اوراسٹاف کی تربیت کے لیے بیرون ملک دوروں کی اجازت ہو گی۔

مزید خبریں :